گیس عنقا ہے چوب پر ہے بسر
اس لئے ہر مکاں سے اُٹھتا ہے
بسکہ اہلِ وطن سے مت پوچھیں
یہ دہواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے
گیس عنقا ہے چوب پر ہے بسر
اس لئے ہر مکاں سے اُٹھتا ہے
بسکہ اہلِ وطن سے مت پوچھیں
یہ دہواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے
اُن کے طرزِ عمل پر کوئی کیا کہے
روزہ رکھنے کی توفیق نہ ہو سکی
اور افطار میں سب سے آگے رہے
روزہ رکھنے کی ہمت میسر سہی
دیدۂ شوق رہنے نہ دے گا کبھی
روز بن ٹھن کے آتی ہے مس نازلی
چھپکلی پر ہاتھ ڈالا ہے بڑا اچھا کیا
دیکھنا ہے کیا مگرمچھ کو پکڑ پائیں گے آپ
چور کو پکڑا ہے لیکن بات تب بن پائے گی
چور کی ماں کو بھی کوئی ہاتھ دکھلائیں گے آپ
مرحبا کوئی تو پاکستان میں
ارتقا کی سیڑھیوں پر چڑھ گیا
آپ ہم بیکار ہیں تو کیا ہوا
گورگن کا کام خاصا بڑھ گیا
پھر آج نیواں نیواںسوئے سس گیا توپھنس گیا
میری طرح جب بھی گیا، بے بس گیا، تو پھنس گیا
کل اس نے شرماتے ہوئے ، دیکھا مجھے جاتے ہوئے
کل کاتب شامت مجھے بھی دس گیا، تو پھنس گیا
اس شوخ میں ہے کیا فسوں ، سو جان سے مرتا ہے کیوں؟
پاؤں ترا کن دلدوں میں دھنس گیا، تو پھنس گیا
سارے ہی تاڑو تن گئے، کڑیوں کے بھائی بن گئے
آواز جانے کون تھا جو کس گیا، تو پھنس گیا
چمکی جو تیری لیڈری بنگلے ملے کوٹھی ملی
لیکن یہاں سے جب بھی یہ سرکس گیا، تو پھنس گیا
چونکہ چنانچہ سے ارے، ٹلتا ہے کب ظالم سمے
ڈنڈا جو لہرایا تو پیش و پس گیا، تو پھنس گیا
پٹرول بھی مہنگا ہوا، ہر سمت سے ٹھینگا ہوا
گھر کے بجٹ کا تو نکل بھرکس گیا، تو پھنس گیا
یہ ازدواجی پیشیاں نہ مار دیں تجھ کو میاں
مارِ گرانی آن کر یوں ڈس گیا، تو پھنس گیا
افسر کی نکتہ دانیاں دفتر کے سب پیر و جواں
چپ چاپ سنتے تھے مگر تو ہنس گیا، تو پھنس گیا
وقتِ نکاح کہنے لگے، قلقاریاں بھرتے ہوئے
سارے رقیب رو سیاہ تو پھنس گیا تو پھنس گیا
پڑھنے لگا تیرا ظفر ، کلیات ساری کھول کر
حاضر تھا جو بزم سخن سے نس گیا، تو پھنس گیا
ماہرِ نفسیات نے پوچھا
یہ بتائیں کہ آپ کا بیٹا
اپنے ماحول میں کہیں خود کو
غیر محفوظ تو نہیں لگتا
اِس پہ خاتون نے کہا یہ تو
میں نہیں جانتی ہاں البتہ
میرا اپنا مشاہدہ یہ ہے
جہاں موجود ہو مرا بیٹا
وہاں موجود دوسرے بچے
کبھی محفوظ رہ نہیں سکتے